بھارت میں بھگوان کادرجہ رکھنے والے اداکارکی بیٹی نے دوسری شادی کر لی

11 Feb, 2019 روزنامہ اوصاف

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے سپر اسٹار اور ریاست تامل ناڈو میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے اداکار68 سالہ رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی اداکارہ و فلم ساز سندریا رجنی کانت نے طلاق کے ایک سال بعد ہی دوسری شادی کرلی۔فلم ساز و اداکارہ 34 سالہ سندریا رجنی کانت کی دوسری شادی کے حوالے سے گزشتہ برس نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق دونوں چنئی میں 11 فروری کی صبح کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں کی شادی میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں اور تامل فلم انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ دونوں کی منگنی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، تاہم ان کے خاندان نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ دونوں فروری 2019

تک شادی کرلیں گے۔سندریا رجنی کانت نے پہلی شادی 2010 میں ایک کاروباری شخص سے کی تھی، تاہم 2017 میں ہی ان کی طلاق ہوگئی۔ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی عمر 5 سال ہے۔سندریا اداکار رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی ہیں، ان کی بڑی بہن 36 سالہ ایشوریا رجنی کانت دھنش بھی تامل فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے بھی تامل اداکار دھنش سے شادی کر رکھی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سندریا رجنی کانت کے شوہر وشاگن واننگ مودی کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔وشاگن واننگ مودی بھی تامل فلموں کے اداکار ہیں، تاہم وہ اداکاری سے قبل کاروبار سے منسلک تھے۔ان کی بھی پہلی شادی ناکام ثابت ہوئی تھی۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: