پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے بہت سے فائدے ہیں

11 Feb, 2019 روزنامہ اوصاف

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے معیشت سے متعلق فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، رواں مالی سال بر آمدات میں اضافہ اور در آمدات میں کمی سامنے آئے گی، تمام غیر ضروری اشیا کی در آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،بر آمدات میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو معیشت کے حوالے سے جلد اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔اسلام آباد میں سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے

ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جنوری میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ رواں مالی سال بر آمدات میں اضافہ اور در آمدات میں کمی سامنے آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بر آمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ در آمدات میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی، حالیہ روپے کی قدر میں پیش آنے والی کمی سے آئندہ 5 ماہ میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔مشیر تجارت نے بتایا کہ تمام غیر ضروری اشیا کی در آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگر بر آمدات میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو ہم معیشت کے حوالے سے جلد اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔اس موقع پر سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے بتایا کہ غذائی اشیا اور ٹیکسٹائل کی بر آمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: