اگرآپ اپنے وزن میں کمی لاناچاہتے ہیں تورات کواس وقت کے بعدکھانامت کھائیں

11 Feb, 2019 روزنامہ اوصاف

آپ اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو رات کوآٹھ بجے کے بعدکھانا ہرگز مت کھائیں۔یہ ایک عام سی عادت ہے کہ ہم رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں جس کے جسم پر سنگین اثرات ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف چلی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مروخواتین رات کو آٹھ بجے کے بعد کھانا کھاتے ہیں ان کی کمران لوگوں کی نسبت دو انچ زیادہ ہوتی ہے جو اس وقت سے پہلے کھانا کھاتے ہیں۔محقق پیٹریشیا لوپیز کا کہنا ہے کہ دن میں انسانی جسم

زیادہ تیزی سے توانائی کو استعمال کرتا ہے لیکن دن ڈھلنے کے ساتھ یہ رفتار کم ہونے لگتی ہے اور رات کو سونے سے قبل یہ بالکل سست ہوجاتی ہے۔تحقیق میں 5500لوگوں کی کھانے کی عادات کے حساب سے ان کا بی ایم آئی دیکھا گیا، دیر سے کھانا کھانے والوں کا وزن زیادہ دیکھنے میں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی جسم دن کے وقت ایسے انزائمز اور ہارمونز کا اخراج کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم جو کھاتے ہیں وہ ہضم ہوجاتا ہے لیکن جب ہم سونے کی تیاری کررہے ہوتے ہیں تویہ عمل سست ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا زیادہ کھائیں اور رات کا کھانا 8بجے سے پہلے کھالیں۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: