حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے، سراج الحق

11 Feb, 2019 اب تک
حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے، سراج الحقلاہور: (11 فروری 2019) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے پہلے ہی بجلی گیس، تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔ حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے سارا بوجھ عوام پر پڑ رہاہے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سامنے نہیں لائی ایسے لگتاہے کہ حکومت جان بوجھ کر اس معاہدے کو عوام سے چھپا رہی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے پہلے ہی بجلی گیس، تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔ معاہدے کے نتیجہ میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گی اور ڈالر مزید اوپر جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کو پہلی بار آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوناپڑا۔gas Government policy IMF power Siraj ul Haq
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: