محکمہ لائیو اسٹاک کی ویب سائٹ پر تبدیلی نہ آئی

12 Feb, 2019 چینل24

فیصل آباد(24 نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک کی ویب سائٹ پر تبدیلی نہ آئی، لائیواسٹاک کی ویب سائٹ پرآج بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہی ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک نے سستی کے تمام رکارڈتوڑڈالے، 6ماہ بعدبھی لائیواسٹاک پنجاب کی ویب سائٹ پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نام سے مہم کے اشتہارات موجود ہیں۔ اشتہارات سے نہ نام بدلاجاسکا، نا عہدہ اورنا ہی تصویر، 6 ماہ بعد بھی لائیو اسٹاک پنجاب کی ویب سائٹ سے شہباز شریف کی تصویر نہ ہٹائی جا سکی۔ پنجاب حکومت سابق وزیر اعلیٰ کے اثرات سے نہ نکل پائی وزیر اعظم عمران خان کی انڈے مرغیوں کی تقسیم سکیم پر شہباز شریف کی فوٹو آویزاں ہے۔

 واضح رہےوزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی تشہیر پر تو عمران کی تصاویر نظر آئی تاہم محکمہ لائیو اسٹاک کی آفیشل ویب سائٹ تاحال نئے وزیر اعلی کی تصویر کی منتظر ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں