سابق آرمی چیف کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

12 Feb, 2019 اب تک
سابق آرمی چیف کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتاسلام آباد:(12 فروری 2019) پاکستان کے دورے پر آئے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمانڈر اِن چیف اسلامی فوجی اتحاد جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ یہ اسلامی فوجی اتحاد 15 دسمبر 2015 کو تشکیل پایا جس میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے، بعدازاں اس کی تعداد 41 تک پہنچ گئی،اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے کمانڈر پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل (ر) راحیل شریف کو نامزد کیا گیا اور اب بھی وہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں،اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہےAbbTakk News Abbtakk Pakistan Commander-in-Chief of Islamic Alliance FM exchange views on regional peace Islamabad] Pakistan pakistan news raheel-sharif
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: