نیب ایک بار پھر اشتہاری ملزمان کو واپس لانے کیلئے سرگرم

12 Feb, 2019 جی این این
لاہور: نیب نے حسن ، حسین نواز ، اسحاق ڈار، سلمان شہباز اور علی عمران سمیت تمام اشتہاری ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کررکھی ہیں، جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: