ڈی آئی خان میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 پولیس اہلکار جاں بحق

12 Feb, 2019 جی این این
ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کےتھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس وین پر فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں پیش آیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔فائرنگ سے پولیس وین کا ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ  ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن اسپتال میں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی سرفراز ، ڈرائیور جاوید، سپاہی میرباز اور سپاہی آصف شامل ہیں۔تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ کچھ مشکوک افراد بھی زیر حراست ہیں۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں