شہبازشرف کےخلاف تحریک عدم اعتمادلاکردکھاو،پارلیمنٹ چلنےنہیں دیں گے:خورشید شاہ

12 Feb, 2019 جی این این
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹایا گیا توپارلیمنٹ چلنے نہیں دیں گے۔ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کو چیرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں چیئرمین کے حق میں ڈٹ گئیں ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی، عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت نے اسپیکرقومی اسمبلی  اسد قیصر کو پریشان کر دیا ہے، اسپیکراسمبلی کو کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں، وہ صرف پارٹی کی درخواست پر ردو بدل کرسکتے ہیں۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے سربراہ سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے، عمران خان پاکستان کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں