راس ٹیلرنیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے

20 Feb, 2019 اب تک
راس ٹیلرنیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئےڈونیڈن:(20 فروری 2019) نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرسابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کاریکارڈ توڑ کرنیوزی لینڈ کے بہترین بیٹسمین بن گئے۔ڈونیڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے بازراس ٹیلر نےانہتررنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔اننگ کے دوران وہ ایک روزہ کرکٹ میں بلیک کیپس ٹیم کے بہترین بیٹسمین بن گئے۔ راس ٹیلر نے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا دوسواناسی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آٹھ ہزارسات رنز کاقومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔راس ٹیلر نے بنگلہ دیش کے مہدی حسن کے اوور میں دورنز بنا کر آٹھ ہزاررنز مکمل کیے۔وہ سنگ میل عبورکرنے والے دنیاکے ستائیس ویں اورنیوزی لینڈ کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیلرنےفلیمنگ سے آگے نکل کرکیویزکے بہترین ون ڈے بیٹسمین کا ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کرلیا۔راس ٹیلر نےدوسواٹھارہ ایک روزہ میچوں میں آٹھ ہزارچھبیس رنز اڑتالیس کی شاندار اوسط سے اسکور کیے ہیں۔جس میں بیس سنچریز اور سینتالیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکورایک سواکیاسی رنز ہے۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk sports DUNEDIN Ross Taylor Ross Taylor Becomes New Zealand’s Leading ODI Runscorer

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں