انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے اسکروٹنی فارم

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 28فروری سے بروز بدھ 27مارچ تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/SCRUTINY/43/2018 کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ علاوہ ازیں درج بالا گروپ کی مارکس شیٹس ان کے کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں،طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.