میٹرک بورڈ، نہم و دہم جماعت کی ڈیٹ شیٹ اور امتحانی مراکز کا میٹریل جاری کرنے کا اعلان

image
نہم جماعت کے انرولمنٹ بھی شیڈول کے مطابق متعلقہ سیکشن سے حاصل کئے جا سکتے ہیں

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے 25مارچ2019 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات جماعت نہم و دہم سائنس اور جنر ل گروپ ریگولر کی ڈیٹ شیٹ اور امتحانی مراکز کا میٹریل جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک جبکہ ہفتے کو 10بجے سے 3بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق امتحانی میٹریل حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 15 مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔16 مارچ کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال۔18 مارچ کو ملیر، بن قاسم ، گڈاپ، 19مارچ کو کورنگی،لانڈھی، شاہ فیصل اور 20مارچ کو صدر، لیاری، سائٹ ، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ امتحانی میٹریل بھی اسی شیڈول کے مطابق ایگزامینشن اسٹور سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید براں پارٹ ون (جماعت نہم)سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے انرولمنٹ بھی شیڈول کے مطابق اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.