بین الاقوامی ویب سائٹ پر احد رضا میر اور سجل علی"بہترین جوڑی" کے لئے نامزد

14 Mar, 2019 جی این این
لاہور: بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو" بہترین جوڑی"جبکہ عاطف اسلم کو بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لئے نامزد کر دیا۔ بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق پاکستانی ڈرامہ سیریل "آنگن" سے شہرت پانے والی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو "بہترین جوڑی"کے لئے نامزد کیا ہے۔جہاں ان کامقابلہ بھارتی ڈرامے کی مشہور جوڑی ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ سمیت متعدد جوڑیوں سے ہو گا۔دوسری جانب بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے  پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں نامزد کر رکھا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں