پاکستانی سینما ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن مارول“ سے محروم ہوگئے

15 Mar, 2019 جی این این
کراچی: پاکستان میں موجود فلمی شائقین کیلئے بری خبر آگئی، ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن مارول “ پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کو پاکستان سینما گھروں میں ہالی ووڈ کی مشہور فینٹیسی فلم ”کیپٹن مارول “ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم اب سینما مالکان نے بری خبر کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم اب سینما مالکان نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دیے ہیں، جس کے بعد فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں