پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں: فواد چوہدری

15 Mar, 2019 نوائے وقت

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے تاہم پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔  ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے40افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں