شیخ رشید نے ایل این جی کیس کے شواہد نیب کے حوالے کر دیئے

15 Mar, 2019 اب تک
شیخ رشید نے ایل این جی کیس کے شواہد نیب کے حوالے کر دیئےاسلام آباد: (15 مارچ 2019) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایل این اجی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مبینہ کرپشن کے شواہد نیب کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر قطر کے ساتھ مہنگے داموں ایل این جی معاہدہ کیا گیا۔ کہتے ہیں بلاول بھٹو کسی دن خود اپنے کپڑے پھاڑ کر میرے خلاف کیس درج کرانے تھانے پہنچ جائے گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نیب راولپنڈی کے دفتر میں ایل این جی کیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ شیخ رشید نےقطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں سابق وزیر اعظم اوراس وقت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت نیب کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کئے۔ نیب کی ٹیم نے شیخ رشید کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔شیخ رشید کی شکایت پر چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایل این جی کیس کی انکوائری جاری ہے جس میں نیب کی تفتیشی ٹیم نے شیخ رشید سے بطور گواہ شواہد طلب کئے تھے۔نیب دفتر کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا شاہد خاقان عباسی نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکے کی منظوری دی۔ میرا کیس بہت سیدھا اور ٹھوس ہے نیب کی ٹیم کو بھی بتادیا کہ میری نیت صاف ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو میں نے پہلے ہی چیلنج دیا تھا آج نیب کو تمام شواہد دیدیئے ہیں ان چوروں نے ملک کو بری طرح سے لوٹاہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا میں وزارت کا بھوکا نہیں۔ بلاول بھارت کی زبان بول رہا ہے۔ جس دن میں نے بلاول کے خلاف ٹوئٹ کیا تو سوشل میڈیا پر میرے فالورز کی تعداد 5 لاکھ سے 5 کروڑ ہو جائیں گے۔15.03.19 NAB office Shahid Khaqan Abbasi Sheikh Rasheed

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں