پاکستان اسٹاک ایکسچینج 147 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

24 Mar, 2019 اب تک
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 147 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بندکراچی: (22 مارچ 2019) کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جبکہ 100 انڈیکس 147 پوائنٹس کے اضافے اختتام پذیر ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغازسے ہی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث کاروباری کا اختتام 147 پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 531 پر ہوا۔ دوسری جانب ڈالر کو بھی پَر لگ گئے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 141 روپے 30 پیسے پر جاپہنچا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالرکی قیمت 75 اضافے کے بعد 140 روپے 40 پیسے ہوگئی۔سونا 400روپے اضافے کے بعد 70ہزار300روپے فی تولے پر پہنچ گیا ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کے اضافے سے 60 ہزار 271 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر کمی کے بعدسونے کی قیمت 13 سو 12 ڈالر فی اونس ہوگئی۔AbbTakk News business Dollar Gold Karachi PSX پاکستان اسٹاک ایکسچینج 147 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں