ڈیم فنڈ: عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام

24 Mar, 2019 جی این این
اوتاوا: ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 2 دستخط شدہ بلے نیلامی کے لئے پیش کئے گئے، جنہیں پاکستانی نڑاد کینیڈین شہریوں ملک حفیظ اور لالہ عارف وڑائچ نے بالترتیب 30 ہزار اور 35 ہزار ڈالرز میں خرید لیا۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا میں منعقدہ تقریب میں ڈیموں کے لئے 4 لاکھ 25 ہزار 786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے، جب کہ کینیڈا میں اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں