عوام رواں سال بنیادی مراکز صحت،ہسپتالوں میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھیں گے،وزیر صحت

25 Mar, 2019 نوائے وقت

وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ لوگ اس سال کے اختتام تک صحت کے بنیادی مراکز اورہسپتالوں میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھیں گے۔  تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں اتوار کے روز اسلام آباد میں Hiking کے ایک ایونٹ کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ لاکھ افراد تپ دق کا شکار ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر سال تپ دق کے ساڑھے تین لاکھ مریضوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ پینسٹھ ہزار افراد کی تشخیص نہیں ہوسکی کیونکہ وہ اپنا معائنہ کرانے ہسپتال ہی نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم گھر گھر جا کر تپ دق کے بارے میں آگاہی پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تپ دق اور ہیپا ٹائٹس قابل علاج بیماریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے علاج کیلئے ساڑھے تین مہینے کا کورس وضع کیا گیا ہے اور لوگوں کو مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ہسپتالوں میں آنے اور علاج شروع کرانے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہر بیماری کے ملک پر معاشی اثرات ہوتے ہیں اور صرف تمباکو نوشی سے معیشت پر ایک سو چالیس ارب روپے کا بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں پچاسی ہزار خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کرے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں