انٹرمیڈیٹ: پہلے مرحلہ کے شیڈول کا اعلان

28 Mar, 2019 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے پہلے مرحلہ میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی اور کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کے امتحانات کا آغاز بروز پیر 15اپریل 2019 ء سے ہورہا ہے جو بروز جمعرات 9مئی 2019ء تک جاری رہیں گے۔ صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے جبکہ دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات ہوں گے۔  


Click here for Online Academic Results

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں