ایف اے ٹی ایف نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی

15 Apr, 2019 جی این این
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی جس میں ملک بھر کے صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو دی گئی مطالبات کی فہرست میں  کہا گیا ہے کہ زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ کالعدم تنظیموں تک سونے اور زیورات کے عطیات نہ پہنچ پائیں، اس کے علاوہ ملک بھر کے صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے اور ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت دیگر مطالبات بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ فہرست عمل درآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں اگلے 3 دور ہونے ہیں۔ اس کے بعد جون اور جولائی میں ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں