آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا گئے

15 Apr, 2019 نوائے وقت

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق   آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ پیکیج تین سال کے لیے ہو گا  ۔  آئی ایم ایف نے پاکستان کے مجوزہ اثاثہ جات ڈیکلیئریشن سکیم سے اختلاف نہیں کیا، پاکستان نے مجوزہ اسکیم کا مسودہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف سے پہلے ہی شیئر کرلیا تھا۔  آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف نے اس   سکیم پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، قرض 6 ارب ڈالر ہو یا 9 ارب ڈالر اس بات کا فیصلہ آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیا جائے گا۔  آئی ایم ایف وفد کے دورے کی تاریخ اگلے ایک دو روز میں طے ہو جائے گی، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آئوٹ پیکیج پر دستخط اپریل میں ہی کر لیے جائیں گے۔ اثاثہ جات ڈیکلیریشن  سکیم کو آئی ایم ایف کے دورے سے پہلے قانونی شکل دی جائے گی،اس  سکیم کی حتمی منظوری آج(منگل کو) کابینہ سے لی جائے گی۔کابینہ سے منظوری پر ایک 2 روز میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کر دی جائے گی، آرڈیننس جاری ہوتے ہی اثاثہ جات ڈیکلیریشن  سکیم فوری طور پر نافذ ہوگی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں