نواز شریف کے ذاتی معالج نے دوبارہ بائی پاس کاعندیہ دے دیا

15 Apr, 2019 اب تک
نواز شریف کے ذاتی معالج نے دوبارہ بائی پاس کاعندیہ دے دیالاہور: (15 اپریل 2019) سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے نواز شریف کے عارضہ قلب کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ ان کا دوبارہ بائی پاس بھی کرنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت پر رہائی کے بعد آج چھٹی بار شریف میڈیکل سٹی میں اپنا طبی معائنہ کرایا، ڈاکٹرز کے پینل نے ایک گھنٹہ آٹھ منٹ تک سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں آغا خان ہسپتال کراچی کے دل اور گردوں کے طبی ماہرین اور سرجن بھی شامل تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ اگر مرض کی شدت میں کمی نہ آئی تو دوبارہ ان کابائی پاس جاسکتا ہے،ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی چوبیس گھنٹے میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے، تاہم ان کا علاج پاکستان میں ہوگا یا بیرون ملک تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan LAHORE Nawaz Sharif Pakistan pakistan news

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں