دل کے امراض کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی قرار

15 Apr, 2019 اب تک
دل کے امراض کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی قراراسلام آباد: (15 اپریل 2019) وزارت صحت نے پاکستان میں ذیابیطس،پھیپھڑوں،جگر اور دل کے امراض میں اضافے پر فیکٹ شیٹ تیار کی ہے، جس میں تمباکو نوشی کو دل کے امراض کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں 214 پبلک مقامات اسموک فری ہیں، ہم دارالحکومتکوسگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کے لئے ہم نے شیشے کی درآمد پرپابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نوجوانوں میں تمباکوکے استعمال کی شرح10.7فیصد ہے، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کویقینی بنانا اہم ہے۔سموک فری اسلام آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے بتایا کہ تقریبا اڑھائی کروڑ نوجوان نسل تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے۔ جبکہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کی اموات ہوتی ہیں۔معاشرے کو سموک فری بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اسلام آباد سٹی ماڈل بنائیں گے۔وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو تمباکونوشی کے نقصانات اور صحت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق باور کرانا ہو گا جس کیلئے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ جلد عوام کو ریلیف دیں گے،کسی کی گیدڑ بھبکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Islamabad] Liver & Diabetic Patients Have Increased In Pakistan’ pakistan news‘Heart

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں