آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

15 Apr, 2019 اب تک
آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاکینرا:(15 اپریل 2019) آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاجس میں بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تیس مئی سے چودہ جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔پانچ فاسٹ بولرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔ پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں۔ اسکواڈ میں دو اسپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زمپا شامل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk sports Australia ICC World Cup squad

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں