پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ سروسز معطل

15 Apr, 2019 جی این این
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ملکوں  میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، انسٹا گرام اور پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن  واٹس ایپ کی سروس تعطل کا شکار ہو گئی ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ ڈاؤن دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ دوسری جانب حکام کی جانب سے کہا گیا کہ سروسز کے معطل ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں