امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے پانچواں ماسٹرز ٹائیٹل جیت لیا

15 Apr, 2019 وائس آف امریکہ اردو
واشنگٹن — ٹینس کے ورلڈ نمبر دو کھلاڑی رافیل نڈال نے کہا ہے کہ وہ امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی شاندار کاکردگی دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ ٹائیگر ووڈز نے انجری سے واپس آتے ہوئے پانچواں ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا۔ ٹائیگر ووڈز کی 11 سال بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

رافیل نڈال بھی ٹائیگر ووڈز کی طرح گزشتہ برسوں کے دوران متعدد بار چوٹ کے باعث کھیل سے باہر ہوتے رہے ہیں۔ نڈال خود گالف میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے ٹائیگر ووڈزکا تمام میچ دیکھا اور اُنہوں نے جس شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا وہ ناقابل بیان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں ووڈز نے اپنی انجری کا مقابلہ کرتے ہوئے اعلیٰ ترین سطح کے ٹورنامنٹ میں واپسی کی ہے، وہ اسے دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں