تاریخی گرجاگھر نوٹرڈیم میں آتش زدگی سے چھت اور مینارہ گر گیا

16 Apr, 2019 وائس آف امریکہ اردو
پیرس — پیرس میں واقع تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں اچانک بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے اس قدیم عمارت اور سیاحت کے ایک اہم مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔

فائرفائٹرز نے کہا ہے کہ آتش زدگی سے 800 سو سال پرانے گرجاگھر کی چھت اور ایک مینارہ گر گیا تاہم اس کے پتھروں سے بنے ڈھانچے کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔

تاریخی کیتھڈرل میں آگ شام کے وقت بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھت اور ایک مینارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کا عملہ آگ مرکزی ٹاور کو آگ سے بچانے میں کامیاب ہو گیا جس پر گھنٹی نصب ہے۔ تاہم اس کوشش میں ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔

پیرس کے فائر چیف جین کلاؤڈ نے آتش زدگی کے مقام پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے نوٹرڈیم کے دو ٹاورز کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے اس لیے ہمارا خیال ہے کہ تاریخی گرجا گھر کا مرکزی ڈھانچہ محفوظ ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں