اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز، 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ

16 Apr, 2019 نوائے وقت

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان سے کاروبار کا اغاز ہوا ہے۔

مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا ضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس37504 ٹریڈ کررہا تھا۔ 61 پوائنٹس کے اضافے سے کرنٹ انڈیکس 37565 پر پہنچ گیا۔خبر شائع ہونے تک اسٹاک مارکیت میں 1,597,680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 153,060,754 پاکستانی روپے رہی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کا اغاز 37 ہزار 452 پوائنٹس سے ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 37504 رہا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ کو کچھ استحکام ملا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں