سابق صدر اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش

16 Apr, 2019 اب تک
سابق صدر اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیشاسلام آباد:(16 اپریل 2019) سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے، جہاں سابق صدر اور فریال تالپور عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تیس ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کررہے ہیں۔آصف زرداری دوسری مرتبہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوئے، سابق صدر کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کے دو سو جوان اور افسران بھی تعینات ہیں ۔رجسٹرار احتساب عدالت ایاز زبیری کا کہنا ہے کہ میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی دی جائے گی تاہم سیکیورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔آٹھ اپریل کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وکیل آصف زرداری فاروق نائیک نے آصف زرداری اورفریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعاکی تھی،فاروق نائیک نےموقف اپنایا کہ یہ سارا ماحول صرف آصف زرداری کیلئے بنایاگیاہے،اگر سابق صدر کو استثنیٰ مل جائے تو پولیس اپنا کام کرسکتی ہے۔جس پر جج احتساب عدالت ارشد ملک نے ریمارکس دئیے کہ کمرہ عدالت چھوٹا ہے، اس حوالے سے کوئی میکنزم بنا لیتے ہیں، اس کیس میں چوبیس سے زائد ملزمان ہیں، ان کے وکلا اور معاونین کو ملا کر تعداد بڑھ جاتی ہے۔جس پر نیب پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلے بھی ہائی پروفائل کیس اس عدالت میں چلا مگر ایسی صورتحال کبھی نہیں ہوئی ہے۔اس موقع پر ملزمہ کرن امین اور نورین سلطان نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس کیس میں گواہ تھے، ہمیں ملزم بنادیا گیا ہے،ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں گواہ بنایا جائے، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ملزمان کے وکلا ایک ایک کر کے روسٹرم پر آئیں۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Asif Zardari faryal-talpur Islamabad] money loundring case NAB Court Pakistan pakistan news

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں