مدرسے کے استاد نے13سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

16 Apr, 2019 اب تک
مدرسے کے استاد نے13سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاشجاع آباد:(16 اپریل 2019) شجاع آباد میں مدرسے کے استاد نے تیرہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں نیو ہاؤسنگ کالونی سے تیرہ سالہ بچی سے مدرسے کے استاد نے مبینہ زیادتی کی۔ بچی کے والدین کے مطابق بچی ذہنی طور پر کمزور ہے اور ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتی ہے۔ ملزم تین ماہ سے بچی کے ہاتھ باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔متاثرہ بچی کے والد نے کہا کہ بچی مدرسے جانے سے انکار کررہی تھی اور روتی تھی۔ والدہ کے پیار سے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ مدرسے کا استادہاتھ باندھ کر جنسی زیادتی کرتا ہے۔پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر ملزم عبداللہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔Abbtakk Crime AbbTakk News Abbtakk Pakistan Pakistan pakistan news Shujaabad: 13-Year-Old Girl Allegedly Raped By Madrasa Teacher Shujabad

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں