اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

18 Apr, 2019 نیو

کراچی :تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے شادی کے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ضرور شادی کریں گی، تاہم ابھی انہوں نے اپنے فن سے شادی کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شادی کے لیے اپنی پسند کے لڑکے سے متعلق وضاحت کی کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں مکمل اازادی دے اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے۔جبکہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جنہیں ان کی خودمختاری سے کوئی مسئلہ نہ ہو۔

اداکارہ نے بلاول بھٹو کی جانب سے شادی کے لیے اپنی پسند کی لڑکی بتائے جانے کے معاملے پربھی بات کی۔ساتھ ہی انہوں نے بلاول بھٹو کے مقابلے عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔مہوش حیات نے وضاحت کی کہ بلاول بھٹو زرداری بھی اچھے سیاستدان ہیں، تاہم ان کا پسندیدہ سیاستدان عمران خان ہے۔

مہوش حیات نے پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں جنسی ہراساں کے معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ خواتین کو جنسی ہراساں کیا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری خواتین بھی ایسی ہیں جو جنسی ہراساں کے معاملے میں غلط ہوتی ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں