کپتان کی ٹیم کا پہلا کھلاڑی آؤٹ، اسد عمر نے عہدہ چھوڑ دیا

18 Apr, 2019 جی این این
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ "وزیراعظم عمران خان مجھے خزانہ کی بجائے توانائی کی وزرات دینا چاہتے تھے،لیکن میں وزارتوں کی تبدیلی میں کوئی بھی محکمہ لینے کو تیار نہیں،میرے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان معاملات طے ہیں کہ میں کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا،کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کر لی ہے"۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "میرایقین ہے عمران خان ہی پاکستان کی امید ہیں،ہم انشاءاللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔" 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں