اسد عمر نے وزارت خزانہ کو 8 ماہ تک چلایا

18 Apr, 2019 92 نیوز

 اسلام آباد (92 نیوز) اسد عمر نے وزارت خزانہ کو8 ماہ تک چلایا۔ عوام کو مہنگائی کے بھنور میں پھنسایا اور دعوؤں کا ایک سے بڑھ کرایک ریکارڈ بنایا لیکن جب عملدرآمد کا وقت آیا تو استعفیٰ دے کر چلتے بنے۔

 اسد عمرآئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کی بات کرتے تھے۔ بعد میں آئی ایم ایف سے ہی قرضہ لینےکے لیے جتن کرتے رہے ۔ پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا ضرور کہا لیکن بجلی اور پٹرولکی قیمتیں بڑھاتے رہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا اور پٹرول سنچریکے قریب جا پہنچا۔

 مہنگائی کی شرح  بھی اسد عمر کے دور میں پانچ سال کی ریکارڈ سطحپر گئی اور افراط زر کی شرح 3 فیصد سے 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ قرضے بھی کم کرنے کا دعویٰکیا تھا مگر 7 ارب ڈالرز کا قرضہ 6 ماہ میں لے لیا۔  

 اسد عمر نے شرح نمو دو گنا کرنےکا وعدہ کیا مگر 5.8  فیصد سے 2.8 فیصد پر لےآئے ۔ گیس کی قیمتوں میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا ۔ نان فائلر کے خلاف جہاد کا اعلانکیا اور پھر پراپرٹی اور گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی ۔  ڈالر بھی 125 روپے سے 145 روپے تک پہنچا دیا ۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں