سونا ناقابل یقین حد تک سستا ہوگیا

18 Apr, 2019 روزنامہ اوصاف
کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1285ڈالرسے گھٹ کر1276ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں471روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70550روپے سے گھٹ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60485روپے سے گھٹ کر60014 روپے ہوگئی ۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی ۔ واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سے بڑھ کر141.48روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.70روپے سے گھٹ کر141.50روپے اورقیمت فروخت142.20روپے سے گھٹ کر142.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر159.60روپے اورقیمت فروخت161.10روپے سے بڑھ کر161.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.50روپے سے گھٹ کر184.00روپے اورقیمت فروخت186.30روپے سے گھٹ کر185.80روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی5پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.60روپے سے گھٹ کر37.55روپے اورقیمت فروخت37.90روپے سے گھٹ کر37.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے گھٹ کر38.55روپے اورقیمت فروخت38.90روپے سے گھٹ کر38.80روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی ۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں