ورلڈ کپ کے لئے منتخب اسکواڈ کی وزیراعظم سے ملاقات

19 Apr, 2019 جی این این
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آج آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لئے منتخب ہونے والے قومی اسکواڈ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دیئے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کی۔ جس میں عمران خان کو ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں 17 کھلاڑیوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شریک تھے۔عمران خان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا، سرفراز احمد کو قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے خود ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا ہوگا،جب کپتان خود دلیر گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔ورلڈ کپ میں قومی جذبے اور جیت کی لگن سے کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کریں، دنیا کے سامنے ملک و قوم کی نمائندگی کرنا آپ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں بھی تازہ کی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں