ورلڈکپ کیلئے منتخب قومی ٹیم کے اسکواڈ کی وزیراعظم سے ملاقات

19 Apr, 2019 اب تک
ورلڈکپ کیلئے منتخب قومی ٹیم کے اسکواڈ کی وزیراعظم سے ملاقاتاسلام آباد:(19 اپریل 2019) وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی کرکٹ اسکواڈ کی  وزیر اعظم ہاأس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عمران خان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا، سرفراز احمد کو قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے خود ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔ عمران خان نے کپتان سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تم خود دلیر ہوگے تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کمزوریوں کے باوجود اپنے بے مثال جذبہ کی بدولت ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے  وزیراعظم کو قومی ٹیم نے آٹوگراف والی ٹی شرٹ بھی پیش کی۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑوں  کو ورلڈ کپ کے حوالے سے مشورے بھی دیئےاور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کا مقصد ٹیم کا مورال بلند کرنا ہے۔ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk sports ICC CRICKET WORLD CUp Islamabad] Pakistan Pakistan Cricket Team Meets PM Imran Khan pakistan news PCB World Cup 2019

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں