پاکستان دورہ آسٹریلیا میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیےراضی

20 Apr, 2019 اب تک
پاکستان دورہ آسٹریلیا میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیےراضیلاہور:(19 اپریل 2019) پی سی بی نے اس سال دورہ آسٹریلیامیں ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پررضامندی ظاہر کردی۔تاہم پاکستان نے اضافی ٹیسٹ کھیلنے سے انکارکردیا۔ دسمبرمیں پاکستان دو ٹیسٹ کھیلنے کینگروز دیس جائے گا۔ایڈیلیڈ اوربرسبین کے میچزآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاحصہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغازاگست میں انگلینڈاورآسٹریلیاکے درمیان ایشیز سیریزسے ہورہاہے۔ پاکستان چیمپئن کی ابتدااکتوبرمیں سری لنکاکے خلاف ہوم سیریز سے کرے گا۔ دسمبرمیں پاکستان دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ایڈیلیڈ اوربرسبین میں دومیچزکھیلے گا۔آسٹریلیادونوں ٹیسٹ پنک بال سے فلڈ لائٹس میں کراناچاہتاتھالیکن پی سی بی نے اس کی درخواست مستردکردی تھی۔ تاہم اب پاکستان ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے نائٹ کھیلنے پررضامند ہوگیاہے۔ تاخیر کی وجہ کرکٹ آسٹریلیاکی ون ڈے سیریز کے دومیچزپاکستان میں کھیلنے سے انکارپرناراضی تھی۔ تاہم پی سی بی نے سیریز میں ایک اضافی ٹیسٹ کی تجویزمستردکردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دوہزاربائیس کے آئندہ آسٹریلوی ٹورکے میچزپاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی چاہتاہے۔ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی اوردوٹورمیچزبھی کھیلے گا۔ آسٹریلیا ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستانی پلیئرز کوکوئی اضافی رقم نہیں دے گا۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk sports LAHORE Pakistan pakistan news PCB PCB Ready Day Night Test For Australia Tour

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں