نیشنل والی بال چیمپئن شپ:واپڈا ‘نیوی ‘آرمی ‘پی او ایف کی ٹیمیں کامیاب

20 Apr, 2019 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 51 ویں نیشنل مینز والی بال چیمپیئن شپ 2019ء میں دفاعی چیمپئن واپڈا، نیوی، آرمی اور پی او ایف ٹیموں نے کوارٹر لیگ مرحلے کے پہلے میچز میں کامیابی اپنے نام کر لی۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن واپڈا اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈانے 25-21، 25-14 اور 25-11 سے کامیابی حاصل کی۔ نیوی نے پی او ایف کے خلاف 25-14، 25-12 اور 25-14 سے کامیابی حاصل کی۔ آرمی نے ریلویز کو 25-9، 25-14 اور 25-15 سے ہر ایا۔ پی اے ایف نے ایچ ای سی کو 25-5، 25-17 اور 25-21 سے شکست دی۔ آج واپڈا کا مقابلہ آرمی سے، نیوی کا مقابلہ پی اے ایف سے، پولیس کا مقابلہ ریلویز سے جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں پی او ایف کا ایچ ای سی سے سامنا ہوگا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں