کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کی جرسی متعارف

20 Apr, 2019 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی آفیشل کٹ کا اعلان کردیا جو پاکستان کی عمومی جرسی سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ورلڈ کپ کی جرسی کا گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ اعلان کیا تھا جو اس مرتبہ ٹیم کی جرسی سے قدرے مختلف ہے۔عام طور پر جنوبی افریقہ کی جرسی گہرے ہرے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ اس کی جرسی میں ہلکا ہرا رنگ واضح رہے جبکہ آستینیں گہرے ہرے رنگ کی بنائی گئی ہیں۔جرسی کے عین وسط میں ساؤتھ افریقہ پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ ٹراؤزر کا رنگ گہرا ہرا ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا جس میں ہاشم آملا جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ کرس مورس کو شاندار فارم کے باوجود سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ سے کریگا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں