یہ بچہ بچی کون ہیں؟

20 Apr, 2019 سماء نیوز
کیا آپ اس بچے اور بچی کو پہنچانتے ہیں ؟ نہیں تو چلیں آپ کی کچھ مدد کردیتے ہیں۔ ماضی کا یہ گمنام چہرہ آج لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہ خوبرو حسینہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں بھی اداکاری کے کمال دکھا چکی ہیں۔ اب سمجھ آیا ؟ یا اب بھی نہیں ؟ ارے ارے چلیں آپ کو زیادہ مشکل میں نہیں ڈالتے ہیں۔ یہ ہیں ہم سب کی ہر دل عزیز اداکارہ ماہرہ خان اور ان کے بھائی حسان خان۔ ماہرہ خان اور حسان خان کی یہ تصویر ان کے بھائی کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی۔ جسے مائرہ نے فیس بک پر شیئر کیا تھا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان کے چوڑیوں بھرے ہاتھ اور غرارے میں وہ کتنی پیاری اور مکمل مشرقی بچی لگ رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی ماہرہ خان نے اپنے بچپن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں