وزیراعظم عمران خان آج ایران کے دورے پر روانہ ہونگے

21 Apr, 2019 سماء نیوز
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ایران جائیں گے، جہاں وہ ایران کے راستے اورماڑہ میں آنے والے دہشت گردوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ ایران روانگی سے قبل وزیراعظم کوئٹہ بھی جائیں گے، جہاں وہ ہزار گنجی دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔ ایران آمد پر وزیراعظم مشہد میں قیام کریں گے، جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، دہشت گردی کے خاتمے پر بات چیت ہوگی۔ ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ اپنے دو روزہ دورے میں عمران خان ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایران کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان وزراء کے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی دورے کا حصہ ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم پیرکی رات گیارہ بجے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔ ایران روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کریں گے۔ دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان "نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے" کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں وزرا، حکام، طلباء و طالبات سمیت دیگر شعبوں کے افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں