لاہور: بھاٹی گیٹ میں4منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ،6افراد جاں بحق

21 Apr, 2019 پبلک نیوز

لاہور(پبلک نیوز) بھاٹی گیٹ کے علاقہ محلہ اسلام خان میں گھر کی تیسری منزل کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ حادثہ میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ نعشیں نکال کر میو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

 

لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ محلہ اسلام خان میں گھر کی تیسری منزل کی چھت زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک ہی گھر کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ ابتدائی طور پر6 سالہ حسیب، 5سالہ اریب، 35سالہ خضر حیات، اور 15سالہ نعاف کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا تھا۔

 

ذرئع کے مطابق 45 سالہ شاہین، 35سالہ فرزانہ، ستر سالہ قاسم ، 45 سالہ بشری، 7 سالہ عبد اللہ جاں بحق ہو گئے۔ بشری بی بی زوجہ خضر حیات 40 سالہ اور 12 سالہ عبداللہ ولد خضر حیات کی نعشیں بھی نکال لی گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔ کل 4 افراد کو زندہ اور 6 افراد کی نعشیں نکال کر میو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ اہل علاقہ کے مطابق متاثرہ عمارت میں تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا جو اچانک گر گئی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں