نقائص سامنے آنے پر ہانگ کانگ ، شنگھائی میں سام سانگ کی تقریبات ملتوی

23 Apr, 2019 روزنامہ جناح

واشنگٹن:  سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے موبائل فون میں نقائص سامنے آنے کے بعد رواں ہفتے ہانگ کانگ، شنگھائی میں نئے موبائل فونز لانچ کرنے کی تقریبات ملتوی کر دی ہیں۔

سام سنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ چند موصول ہونیوالی رپورٹس کے مطابق موبائل کے ڈسپلے پر کچھ نقائص سامنے آئے ہیں تاہم کمپنی حکام نے نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 اپریل کو امریکہ، جنوبی کوریا میں بھی نئے موبائل فونز لانچ ہونا تھے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں