واٹس ایپ کا چیٹ کے سکرین شاٹس کو بلاک کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

23 Apr, 2019 جی این این
کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اپنی چیٹ کنورسیشنز کے سکرین شاٹس کو بلاک کرنے والے فیچر کو جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کے لئے تبدیلیاں کرتی رہتی ہے، واٹس ایپ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ان دنوں ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارفین اپنی چیٹ کنورسیشنز کے سکرین شاٹس کو بلاک کر سکیں گے۔تاہم اسکرین شاٹ بلاک کرنے کی سہولت اینڈرائڈ میں "فنگر پرنٹ آتھینٹیکشنز" کی دستیابی کے بعد ہی میسر آسکے گی۔اس نئے فیچر کے ذریعے چیٹ کرنے والے صارفین اسکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کی پرائیوسی کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں