سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

23 Apr, 2019 سماء نیوز
سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 68 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ سے پیر کے دوران 500 روپے کم ہوئی جبکہ آج (منگل کو) سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد آج فی تولہ سونا 68 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ مزید جانیے : سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے سے نیچے آگئیصراف ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 857 روپے کمی سے 58 ہزار 985 روپے کی سطح پر آگیا۔ کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوگئی، فی اونس سونا 1272 ڈالر کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 14.96 ڈٓالر فی اونس ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں