واٹس ایپ میں آئندہ چند ماہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

23 Apr, 2019 جی این این
کیلی فورنیا : سمارٹ فونز کے مایہ ناز میسنجر واٹس ایپ میں جلد ہی نئی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں جو صارفین کیلئے ایپلی کیشن کا استعمال مزید آسان اور محفوظ بنادیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کےلئے نے آئندہ چند ماہ میں نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ان فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے جب کہ اکاونٹ کو دوسرے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز اس وقت موجود نہیں ہیں۔ ان فیچر ز میں سب سے اہم اور قابل ذکر فیچر سیکورٹی کے حوالے سے ہے ، جس کے مطابق چیٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ میں سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا جائے گا اور صرف صارف ہی اپنی طے کردہ سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کر سکیں گے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد اس ایپ کو فنگر پرنٹ کی بدولت ہی اوپن کرنا ممکن ہو گا۔ اس کے علاوہ اسکرین شاٹ لینا اور بلاک ہونے کو واٹس ایپ کی بڑی تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے بعد صارف کو چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیا جائے گا جب وہ فنگر پرنٹ کی تصدیق کا آپشن ان ایبل کریں گے، یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں