لاہور میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا گینگ پکڑا گیا

23 Apr, 2019 92 نیوز

 لاہور (92 نیوز) لاہور میںہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا گینگ پکڑا گیا۔ پولیس نے سرغنہ سونو گجرسمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 ملزم فائرنگکرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے ۔ قبضے سے رائفل، پستول اور گولیاں برآمدلر لی گئیں ہیں۔

 لاہور میںشادی کی تقریب میں کھلے عام ہوائی فائرنگ  نےقانون کی دھجیاں اڑا دیں تھیں۔ لاہور  میں لالپل تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس کی وجہ سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

 ہوائی فائرنگکی فوٹیج  بھی منظر عام  پر آگئی تھی ،جس میں نوجوان کو سرعام ہوائی فائرنگکرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 چند روز قبلبھی مغل پورہ میں شادی کی تقریب میں  فائرنگسے چھ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک نوجوان بعد میں دم توڑ گیا تھا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں