لاس اینجلس میں ایونجرز اینڈ گیم کا رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر سج گیا

23 Apr, 2019 پبلک نیوز

پبلک نیوز: لاس اینجلس میں ایونجرز اینڈ گیم کا رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر سج گیا۔ پریمیئرمیں اسکارلٹ جانسن، کرس ہمسورتھ، سیموئل ایل جیکسن اور دیگر ستاروں نے جلوے بکھیرے۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی نئی سپر ہیرو فلم "ایونجرزاینڈ گیم" کا رنگارنگ پریمئر سجا۔ پریمیئرمیں کرس ہیمسورتھ اور اسکارلٹ جانسن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے پرپل کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

پریمئرکے موقع پر اپنے پسندیدہ سپر ہیروز کے لباس پہنے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ سپرہٹ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینر تلے 26اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں