کراچی انٹر بورڈ: سائنس گروپس کے عملی امتحانات

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول ، حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے سائنس گروپس کے عملی امتحانات 20مئی 2019ء سے شروع ہورہے ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/SC-PR/413/2019 کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل گروپس کے ریگولر امیدواروں کے ساتھ پرائیویٹ امیدواروں، ایڈیشنل سبجیکٹس اور امپروومنٹ آف ڈویژن دینے والے طلباء کے عملی امتحانات کا آغاز 20مئی سے ہورہا ہے،عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 20مئی سے اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کرلیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.